Pabasta e zanjeer
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Zakir Imam
پا بستئہ زنجیر کے چہرے کو بھی دیکھو
اے شام کے بازاریو لہجے کو بھی دیکھو
لہجے میں وہی فاتح خیبر کی گرج ہے
کرار کی جرار کی صفدر کی گرج ہے
پیاسے کے گرجتے ہوئے خطبے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
وہ سر کے جو نیزے پہ تلاوت میں ہے مشغول
وہ سر تو ازل سے بھی عبادت میں ہے مشغول
اُس سر کے ذرا خاک میں سجدے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
سب لوگ یہ کس سر کی زیارت کے لیے ہائے
شاید کے پیعمبر کی زیارت کے لیے آئے
ہمشکلِ پیعمبر کے کلیجے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
ننھا سا وہ اک سر بھی سرِ نوکِ سِناں ہے
جس پہ کے فقط تیر سے کٹنے کا نشاں ہے
بے غیرتوں چھ ماہ کے بچے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
میدان میں بلکتے ہوئے بچوں کو تو دیکھا
شبیر کے جلتے ہوئے خیموں کو تو دیکھا
نیزوں سے ردائوں کے اُترنے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
ہونٹوں پہ بھتیجی کے رہا نام چچا کا
اس نام نے ہر دُکھ میں دیا کام دوا کا
اس نام پہ ظالم کے تماچے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
شاہد ہے فلک دور بہت اور زمیں سخت
بازار سے دربار کی منزل ہے کہیں سخت
اس بات پہ زینب کے تڑپنے کو بھی دیکھو
پابستئہ زنجیر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.