Hussain ibne ali ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mirza Sikander Ali
حسین ابنِ علی کو پُکارتے جائو
قدم قدم پہ مقدر سنوارتے جائو
حسین وہ کے جو سبطِ رسولِ اطہار ہیں
حسین وہ کے جو نورِ نگاہِ حیدر ہیں
حسین وہ کے جو بنتِ نبی کا دلبر ہے
حسین ابنِ علی ۔۔۔
جو حق کے واسطے گردن کٹا دیا وہ حسین
جو تخت و تاج کو ٹھوکر لگا دیا وہ حسین
حکومتوں کو جو نیچا دیکھا دیا وہ حسین
حسین ابنِ علی ۔۔۔
ملے حسین تو بندے کو حق کی ذات ملی
ملے حسین تو اسلام کو حیات ملی
جسے حسین ملے اُسکو کائنات ملی
حسین ابنِ علی ۔۔۔
بڑی خوشی سے جو اکبر کو دے دیا وہ حسین
جو اپنے ہاتھوں پہ اصغر کو دے دیا وہ حسین
نمازِ عصر میں جو سر کو دے دیا وہ حسین
حسین ابنِ علی ۔۔۔
سرِ غرورِ حکومت جھُکا دیا اس نے
یزیدیت کو ٹھکانے لگا دیا اس نے
جہاں کو صبر کا جوہر دیکھا دیا اس نے
حسین ابنِ علی ۔۔۔
نہالِ گُلشنِ ایمان کی تازگی ہے حسین
چراغِ خانہ کعبے کی روشنی ہے حسین
مئے کمالِ امامت کی چاندنی ہے حسین
حسین ابنِ علی ۔۔۔
بنو حسین کے مہمان حُرِ جری کی طرح
کھڑے کھڑے نہ سُنو نعرہ اجنبی کی طرح
چڑھائو پھول عقیدت کھلو کلی کی طرح
حسین ابنِ علی ۔۔۔
جو غرق ہو کے لہو میں اُبھر گیا وہ حسین
جو صبر و شکر سے دل فتح کر گیا وہ حسین
جو درد بن کے جگر میں اُتر گیا وہ حسین
حسین ابنِ علی ۔۔۔
جو آج آل کو چھوڑے وہ کل کرے نہ گلے
کے دارِ فانی کے ملتے ہیں عاقبت میں صلے
کُشا نصیب جو مرزا کو اہلِ بیت ملے
حسین ابنِ علی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.