Hussain ibne ali ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sajid Jafri
حسین ابنِ علی کا کلمہ
پڑھ دیا تو نے لا الہ کو
کٹا کے شانے الم اٹھا کر
بسا دیا تو نے لا الہ کو
بنای زینت جو نوحہ خوانی کی
ضمیر گوندھا جو ماتمی کا
نبی ملا کے علی ملا کے
ملا دیا تو نے لا الہ کو
حسین ابنِ علی کا۔۔۔
لبالب اپنے لہو سے بھر کے
یہ تشنگی سے کشید کر کے
یہی کے عابد بقا کا ساگر
پلا دیا تو نے لا الہ کو
حسین ابنِ علی کا۔۔۔
دیےء ہے بازو دے دی ہے سانسیں
دیا ہے چہرہ دے دی ہے آنکھیں
خدا یہ ہوی یہ جا کے پوچھے
کہ کیا دیا تو نے لا الہ کو
حسین ابنِ علی کا۔۔۔
سبحان رب عظیم ہے تو
ہے رب اعلیٰ کریم ہے تو
نشیب مقتل سے تا با صدرہ
سجا دیا تو نے لا الہ کو
حسین ابنِ علی کا۔۔۔
ہے سر کا نوحہ ملک کا نوحہ
زمیں کا نوحہ فلک کا نوحہ
ہر ایک زمانے میں خود اجل کے
بسا دیا تو نے لا الہ کو
حسین ابنِ علی کا۔۔۔
خدا کی تسبیح بھی یہی ہے
نوید کا بھی یہی ہے سجدۂ
لہو کا اپنے لباس دلت
پنہا دیا تو نے لا الہ کو
حسین ابنِ علی کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.