Hussain haye hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nasir Asghar Party
یہ بین کرتی تھی زہرا حسین ہاے حسین
صدائے گریہ و زاری کی روز و شب آی
حسین بعد تیرے ایسی وحشتیں آی
اجڑ گیا ہے مدینہ حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
تیرے بغیر مدینے میں رہ کے کیا کرتی
میں تیرے ساتھ ہی اس دشت میں چلی آی
اکیلی رہ گیء صغرا حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
میں تیری ماں ہوں ہر ایک رنج و غم اٹھاؤں گی
اے میرے لال تجھے چھوڑ کر نہ جاؤں گی
میں تیرے ساتھ ہوں بیٹا حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
نہ پاس عون و محمد ہیں اور نہ اکبر ہے
نہ اب علم نہ علمدار ہے نہ اصغر ہے
غریب ہو گیا بابا حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
اداس تشنہ دہن خون میں نہائے ہوے
اکیلا خاک پہ بیٹھا ہے سر جھکائے ہوے
کیا حال ہو گیا تیرا حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
ابھی میں آی ہوں خیمے سے ہو کے اے بیٹا
ہے تیری غم میں عجب حال تیری بہنا کا
تڑپ رہی ہے سکینہ حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
تڑپ کے غمزدہ مظلوم ماں یہ کہتی ہے
زرا سا پانی پلادے حسین کو کوئی
ہے تین روز کا پیاسا حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
تمام رات میں رو رو کے آہیں بھرتی رہی
میں اس مقام کو بالوں سے صاف کرتی رہی
کرے گا تو جہاں سجدہ حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
سر حسین سے نامور تھا غمزدہ گوہر
چلا جو قافلہ تو ساتھ ہی چلی مادر
لبوں پہ تھا یہی نوحہ حسین ہاے حسین
یہ بین کرتی تھی زہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.