Hussain aise thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ustad Sibte Jafar
بغور سن لے زمانہ حسین ایسے تھے
بقا فنا کو بنایا حسین ایسے تھے
چھری کے نیچے وہ خالق سے پیار کی باتیں
اجل کو ہو گیا سکتا حسین ایسے تھے
سپاہ شام شجاعت کا لوہا مان گیء
دبے نہ لاکھوں سے تنہا حسین ایسے تھے
کمر کو باندھ کے پیری میں جلتی ریتی سے
اٹھایا بیٹے کا لاشہ حسین ایسے تھے
جواں کی لاش اٹھای بنای قبر صغیر
کہیں بھی ازم نہ بدلا حسین ایسے تھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.