Honton pe mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
ہونٹوں پہ میرے نامِ علی نامِ علی ہے
سُن کر جسے مشکل بڑی مشکل میں پڑی ہے
اپنا تو وہی رب وہی قرآن و نبی ہے
چودہ سو برس پہلے جو تھا دین وہی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
ہے بارہ اماموں کی وہ ہی رہبری اب بھی
اک بات بھی اس میں نہ بڑی ہے نہ گھٹی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
ہے پنجتنِ پاک کسی درسے عبارت
اپنے لیئے جو راہِ عمل ہم نے چُنی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
ماں کہتی تھی قاسم تو سوئے خُلد سدھارے
کبریٰ کے مقدر میں لکھی در بدری ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
بانو کا یہ نوحہ تھاکہ کب آئو گے اصغر
آغوش میں لینے کو یہ ماں در پہ کھڑی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
گردن سے سکینہ کے کوئی کھول دے رسی
بچی کا گلا گھٹتاہے اب سانس رُکی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
زینب نے کہا چھوڑ گئی ساتھ سکینہ
ننھی سی لحد شام کے زندان میں بنی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
شہزادی کہی جاتی تھی کوفے میں جو زینب
بے پردہ وہیں اب سرِ دربار کھڑی ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
بیٹی ہے یہ ہی فاطمہ زہر ا و علی کی
بازاروں میں جو ساتھ چلی جو کے پھری ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
یہ ماتمِ شاہِ زیست کا حاصل ہے مجاہد
دم سینے میں جب تک ہے یہ ہی نوحہ گری ہے
ہونٹوں پہ میرے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.