Haya ala qairil amal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
حیٰ علٰی خیرالعمل
ہے وقت ابھی نادان سنبھل
قدرت کا ہے قانون اٹل
میزانِ مودت پر کل کو
تُل جائے گا ایک ایک عمل
حیٰ علٰی خیر ال ۔۔۔
وہ صحرا وہ آوازِاذان
مولائی کے عہد و پیمان
چودہ سو برس گزرے اب تک
دیتا ہے صدا خُم کا میدان
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
میں جس کا مولا ہوں اُس کا
ہے میرے بعد علی مولا
پالانِ شُتر کے ممبر سے
دیتے ہیں صدا محبوبِ خدا
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
کاندھوں پہ علی ہاتھوں پہ علی
کعبے میں کبھی ممبر سے کبھی
عالم کو نبیِ اکرم نے
بتلایا یہ ہے میرا وصی
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
ظاہر میں کبھی باطن میں کبھی
انداز وہی اطوار وہی
یہ بُغضِ علی کی بیماری
اس وقت بھی ہے اُس وقت بھی تھی
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
جنگل جنگل صحرا صحرا
بستی بستی کریا کریا
عالم میں پیامِ حق بن کر
گونجے گی قیامت تک یہ صدا
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
ہر سُو نہ بھٹک ہر در پہ نہ جا
کیوں پھرتا ہے مارامارا
اب بھی ہیں کُھلی حق کی راہیں
دیتی ہے صدا یہ کرب و بلا
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
صبح عاشور جب آتی ہے
تاریخِ وفا دوہراتی ہے
ہر سال زمینِ عالم کو
پیغام یہی دے جاتی ہے
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
ہے صبح دہم محشر ہے عیاں
صف باندھے کھڑے ہیں پیر و جواں
دل کانپ اُٹھے جس وقت گونجی
مقتل میں علی اکبر کی اذاں
حیٰ علٰی خیرال ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.