Haq pe jeo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
حق پہ جیو حق پہ مرو
ظالم کی صُحبت میں جینا ذلت ہے کلمہ گویو
حق پہ جیو ۔۔۔
دے گئے یہ پیغام شہیدِ کرب و بلا
حق پہ فنا ہوجانے میں ہے رازِ بقا
سر کو کٹانے میں عزت ہے سر نہ جُھکا
ذلت سے جینے سے بہتر ہے عزت کی موت مرو
حق پہ جیو ۔۔۔
عزت کی ایک سانس ملے تو نعمت ہے
ذلت کی ہر سانس مسلسل لعنت ہے
کلمئہِ حق کہنے میں اور ہی لذت ہے
جابر سے جابر سلطان کے آگے حق کی بات کرو
حق پہ جیو ۔۔۔
ناحق ہم ناداروں پر یہ تُہمت ہے
حُکمِ خدا ہے اور نبی کی سُنت ہے
جھوٹوں پر قرآن نے بھیجی لعنت ہے
ہم کو کہنے سے پہلے قرآن سے آیت ہذف کرو
حق پہ جیو ۔۔۔
جس میں ہو سلمان و ابوذر سے اصحاب
اُس صف میں شامل ہوں کیسے آپ جناب
اہل نہیں جس کے دیکھیں کیوں اُس کا خواب
علم کی مسند جہل کے ہاتھوں لوگو مت برباد کرو
حق پہ جیو ۔۔۔
علم خدا ہے علم نبی ہے علم ولی
علم ہی سے ہے تعمیرِ اسلام ہوئی
علم کا شہر مخمد ہے دروازہ علی
شہرِ علم کو جانے والو در تو پہلے پار کرو
حق پہ جیو ۔۔۔
جس کے گھر کی بات ہے اُس کے گھر سے پوچھ
علم ہے کیا یہ اہلِبیت کے در سے پوچھ
کون ہے حق پر یہ شبیر کے سر سے پوچھ
نوکِ نیزہ پر ہے بلند ہونٹوں پہ ہے قرآن سُنو
حق پہ جیو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.