Haq hai ali ke saath
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
حق ہے علی کے ساتھ علی ہے نبی کے ساتھ
یہ جس کے ساتھ ہے ہے خدا بھی اُنہیں کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
کوئی علی کے کوئی ہے غیرِ علی کے ساتھ
مومن کسی کے ساتھ منافق کسی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
روزہ نماز حج و زیارت سب قبول
لیکن یہ شرط ہے کہ ہو حُبِ علی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
سلمانِ اہلیبیت کوئی بھی نہ بن سکا
یوں تھا سبھی کا بیٹھنا اُٹھنا نبی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
آئے ہیں ہم جہان میں برائے غمِ حُسین
یہ درد تو ملا ہے ہمیں زندگی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
قربان کر کے ہم نے زمانے کی ہر خوشی
اپنایا ہے حُسین کے غم کو خوشی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
قائم ہے دین فرش اعزائے حُسین سے
یہ بات سوچنا کبھی سنجیدگی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
بیٹے کے دل سے کھینچ رہے ہیں سِناں حُسین
یا رب نکل نہ آئے کلیجہ اَنی کے ساتھ
حق ہے علی کے ساتھ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.