Hamay ye husne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
ہمیں یہ حسنِ عقیدت بہت ہے کیا کم ہے
اگر حُسین نہیں ہے حُسین کا غم ہے
اُٹھا ہی تھا سرِ باطل کہ دی صدا حق نے
ابھی جہاں میں سلامت حُسین کا دم ہے
ہمیں یہ حسنِ عقیدت۔۔۔
اُنہیں اُٹھائو جو پردے پڑے ہیں آنکھوں پر
یہ کہہ رہے ہو چراغوں میں روشنی کم ہے
ہمیں یہ حسنِ عقیدت۔۔۔
تمام عمر تڑپنے کے بعدسمجھا ہوں
حیات کیا ہے مسلسل حُسین کا غم ہے
ہمیں یہ حسنِ عقیدت۔۔۔
جنہیں مصائب ِ آلِ رسول یاد نہیں
رسول کو بھی وہ بھولیں گے جب یہ عالم ہے
ہمیں یہ حسنِ عقیدت۔۔۔
کسی کی لاش کو شبیر لائے ہیں شاید
کہ خیمہ گاہ میں آوازِ العتش کم ہے
ہمیں یہ حسنِ عقیدت۔۔۔
اُڑائو خاک کہ شبیر ہو گئے ہیں شہید
عروج جن و ملک میں شورِ ماتم ہے
ہمیں یہ حسنِ عقیدت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.