Ghar fatema ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hadi Ali Khan Muslim
گھر فاطمہ کا لٹ گیا
ماتم کرو اہلِ عزا ہے
آسمانوں پر بکا
کرتے ہیں ماتم انبیاء
ہے سر برہنہ مصطفیٰ
گھر فاطمہ کا۔۔۔
زینب کے وہ نورِ نظر
جب چل بسے دونوں پسر
ماں کا جگر سجدے میں سر
رونے لگے شاہ ہدا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
ٹکڑے حسن کے لال کے
مقتل میں تھے بکھرے ہوے
اب لاش یہ کیسے اٹھے
سرور بچھاتے ہیں ابا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
کبرا کی ہاے زندگی
دلہن بنی بیوہ ہوی
کیا کہہ کے روے بیکسی
ہمسن وہاں کوئی نہ تھا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
لیلیٰ کا اور شبیر کا
کڑیل جواں فرزند تھا
برچھی سے دل اس کا چھدا
جلتی زمیں پر سو گیا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
عباس سقاے حرم
حق کا نشاں جس کا الم
جس کی وفا دیں کا بھرم
بھای وہ شہ کا با وفا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
ام البنین کا وہ پسر
بے دست غازی خوں میں تر
کیسے گرا وہ خاک پر
گریہ کناں ہے فاطمہ
گھر فاطمہ کا۔۔۔
ہاتھوں پہ اپنے باپ کے
مقتل کو اصغر جب گےء
أہل ستم رونے لگے
وہ تیر کھا کر ہنس پڑا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
تھے مضطرب رن میں حسین
رو رو کے کرتے تھے یہ بین
کس طرح آے دل کو چین
ماں سے کہیں گے جا کے کیا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
سر فاطمہ کے لال کا
جب ہو گیا تن سے جدا
دیتی رہی زینب صدا
پامال لاشہ ہو گیا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
آگے یونہی بڑھتے رہو
ماتم یونہی کرتے رہو
نوحہ یونہی بڑھتے رہو
بنت علی دیں گی دعا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
ماتم کرو عباس کا
تم کو ملے گا حوصلہ
آنکھوں میں رکھو کربلا
بہتے رہے اشک عزا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
پروانہء شبیر کا
عباس تو ہے آسرا
ملتی رہے ان کو صدا
بس تیرے پرچم کی ہوا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
وہ بیکسوں کا کارواں
بیمار عابد ناتواں
وہ طوق اور وہ بیڑیاں
وہ تازیانوں کی جفا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
بے چادری بے چینیاں
مشکل کشاء کی بیٹیاں
اور بازوؤں میں ریسماں
زنجیر میں زین العباء
گھر فاطمہ کا۔۔۔
درے طمانچے سیلیاں
مظلوم بچی کی فغاں
چھینی گیء ہے بالیاں
کانوں سے خوں بہتا رہا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
شبیر اے جانِ بتول
لفظوں کو دے خدموں کی دھول
نوحہ یہ تو کرلے قبول
ایزاز یہ کردے عطا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
ماتم ہماری زندگی
یہ غم ہماری بندگی
عزت ہمیں اس غم نے دی
ہم یاد رکھیں گے صدا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
اب ہے رشید اشکوں کے بین
اے فاطمہ کے نور عین
دے دل کو چین اب یا حسین
پہنچا دے ہم کو کربلا
گھر فاطمہ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.