Gar haq ki justuju
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
گر حق کی جستجو ہے تو بزمِ اعزا میں آ
بتلائوں تجھ کو مجلس و ماتم ہے کیوں بپا
حق کی ہے عرش فرش میں پھیلی ہوئی ضیائ
حق کہتے ہیں اُسے جو ہے میزانِ کبریائ
حق کہتے ہیں جسے وہ ہے ایمانِ انبیائ
حق کی صفت تو خاص میں ہے ایک مُصطفٰی
گر حق کی جستجو ۔۔۔
وہ مُصطفٰی کہ جن کا محمد ہے پاک نام
وہ جن کے قول و فعل سے حق کا ملا دوام
یعنی بغیر وحی جو کرتے نہیں کلام
قرآن بتا رہا ہے جو ہے ان کا مرتبہ
گر حق کی جستجو ۔۔۔
حق کیا ہے کیا بتائوں کہ وہ لا حدود ہے
آلِ نبی میں نورِ خُدا کا وجود ہے
حمد و ثنائ میں اس لیئے شامل درود ہے
حق اس کا ہے یہ حق کے نہیں کوئی فاصلہ
گر حق کی جستجو ۔۔۔
با حُکمِ رب تھی اسی نورِ عین سےالفت
یہ بارہا سُنا ہے شاہِ مشرقین سے
میرا حُسین مُجھ سے ہے اور میں حُسین سے
کیا فرق ہے حُسین و نبی میں رہا بتا
گر حق کی جستجو ۔۔۔
بیعت نہ کی حُسین نے تو قتل کر دیا
بدکر تو اس کے بعد کو کیوں گھر جلا دیا
سیدانیوں کو لوٹ لیا چھین لی ردا
آلِ رسول کی تھی بھلا اس میں کیا خطا
گر حق کی جستجو ۔۔۔
سیدانیوں کے سر تھے کُھلے اجدھام میں
اسیر کر کے لے گئے دربارِ عام میں
پھر بھی نہ چھوڑا قید کیا انو شام میں
اجرِ رسالت اس طرح اُمت نے کی ادا
گر حق کی جستجو ۔۔۔
جس پر پہاڑ ٹوٹے گاغم کا وہ روئے گا
آئے گا چین دن کو نہ راتوں کو سوئے گا
ہو گا رفیق جوئی تو یہ حال ہوئے گا
تاریخ جب آئے گی ہوئے گا غم سوا
گر حق کی جستجو ۔۔۔
اپنے نبی کو غم ہے تو ہم دور کیوں رہے
لینے کو پُرسہ جاتے ہیں گریہ کو نہ چلے
مل کر انیس کیوں نہیں ماتم بپا کرے
سبطِ نبی کے غم میں ہے یہ مجلسِ اعزا
گر حق کی جستجو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.