Faryaad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Rizvi Sachay
ظلم کیا کیا نہ ہوۓ میرے نبی آپکے بعد
چین سے آلِ نبی رہ نہ سکی آپکے بعد
زُلاعشیرہ کے لگے زخم ثقیفہ میں کُھلے
سامنے آگۓ ناسورِخفی آپکے بعد
تیرا منبر تیری مہراب گواہی دیں گے
سیدہ برسرِ دربار گئ آپکے بعد
قبرِ زہرا پہ فقط ضبط کا دامن چھوٹا
روۓ بس ایک دفعہ مولا علی آپکے بعد
خون جسکا تھا تیرا خون بدن تیرا بدن
خوں میں ہے غرق وہی فرقِ علی آپکے بعد
راکبِ دوشِ نبوّت وہ تیرے شہزادے
ہیف اُن سے ہوئ بیعت طلبی آپکے بعد
تیر یوں برسے جنازے پہ حسن کے نانا
اُسکو پہلو میں زمیں مل نہ سکی آپکے بعد
حال کیسے ہو بیاں سبطِ نبی کا آقا
کاٹ کر لے گیا سر ایک شقی آپکے بعد
اَلِ اَطہار سے پھرنے کا نتیجہ ہے رضاء
حُرمتِ اُمّتِ عاصی نہ رہی آپکے بعد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.