Farde aamaal bas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Rizvi Sachay
فرد اعمال میں بس اشک ہمارے ہونگے
حشر کے دن یہی بخشش کے سہارے ہونگے
قبر میں چین سے سوینگے عزادار حسین
آنکھ کھولیں گے تو کوثر کے کنارے ہونگے
قافلہ خلد کی جانب جو بڑھے گا اپنا
راہوار حضرتِ عباس ہمارے ہونگے
أہل ماتم کو بھلا روک سکے گا کوی
باب جنت پہ جو زہرا کے دلارے ہونگے
کن تمناؤں سے اٹھارہ برس زینب نے
کتنے صدقے رخ اکبر کے اتارے ہونگے
اس کو ماں ہی سمجھ سکتی ہے بعد اکبر
کیسے دن زیست کے لال نے گزارے ہونگے
دل کا کیا ہوا ہونگا علی اکبر جب
لے کے مرنے کی رضا رن کو سدھارے ہونگے
ماں کو شادی کے تھے ارمان مگر تھی نہ خبر
یہ جواں ہونگے تو اللہ کو پیارے ہونگے
رو لو آج ہاتھوں سے سر پیٹ کے اصغر کو رباب
کل کو رسی میں بندھے ہاتھ تمہارے ہونگے
جب اشکوں کے لئے کربوبلا تک پہنچو
دیکھتے راہ وہاں پیاس کے مارے ہونگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.