Nabi ki nawasi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Farhan Ali Waris
رسالت کا لوگوں صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی ردا مانگتی ہے
یہ عصمت کی ملکہ یہ بنت علی ہے
جو پتھروں کی بارش میں کب سے کھڑی ہے
فقط دو قدم راستہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی۔۔۔
رسالت کا لوگوں۔۔۔
ذبح ہو گےء اس کے بے مثل بھای
رسن میں کہاں سے کہاں تک ہے آی
یہ تم سے بہ نام خدا مانگتی ہے
نبی کی نواسی۔۔۔
رسالت کا لوگوں۔۔۔
کرو نہ چراغاں سے روشن یہ راہیں
خدارا جھکا لو یہ اپنی نگاہیں
بھلا کیا یہ اس کے سوا مانگتی ہے
نبی کی نواسی۔۔۔
رسالت کا لوگوں۔۔۔
نبی زادیوں کو ستاتے ہو کیوں تم
انہیں نام لے کر بلاتے ہو کیوں تم
یہ مرنے کی اپنے دعا مانگتی ہے
نبی کی نواسی۔۔۔
رسالت کا لوگوں۔۔۔
تھے فرحان اور قربان بی بی کے جملے
مجھے میرا بھائی کھلے سر نہ دیکھے
یہ کہکے لعیں سے ردا مانگتی ہے
نبی کی نواسی۔۔۔
رسالت کا لوگوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.