Ek akbar ki maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Safdar Abbas
شہزادی لیلیٰ شہزادی زہرا
شہزادی زینب سلام
کہتا ہے یہ دشتِ ستم کہتے ہیں سب اہلِ قلم
جملے کی یہ روانی نہیں الفاظ اور معنی نہیں
بس تین ہی ماییں ہیں یہ جن کا کوئی ثانی نہیں
اک اکبر کی ماں ایک زینب کی ماں
ایک عون و محمد کی ماں
ماں کی فطرت سے ہٹ کر دیےء امتحاں
ان کے ایثار پہ صدقے دونوں جہاں
کر گیء حق پہ قربان طفل و جواں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
حادثوں سے بچاتی ہے بچوں کو ماں
ماں کا آنچل ہے اولاد کا سایباں
ہاں مگر اس روش پر چلی ہے کہاں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
رو کے عون و محمد سے ماں نے کہا
اپنے مامو پہ ہونا ہے تم کو فدا
کر کے بیٹوں کو قربان تھی شادماں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
چاند لیلیٰ کا تھا ہم شبیہ نبی
اس کے لاشے پہ خود موت رونے لگی
کیسی بے مثل ماییں ہے رب جہاں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
اپنے بچوں سے خود فاطمہ نوحہ گر
جھاڑنے آ گیء قتل گاہ پسر
ان کو رب نے چنا ہے پر امتحاں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
ام فروہ رباب اور بانو کا غم
کربلا کی سبھی ماییں ہے محترم
ہاں مگر ان کا ثانی ملے گا کہاں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
ختم مظہر نے صفدر کیا یوں کلام
کربلا کی سبھی بی بیوں کو سلام
بی بیوں کی نگاہوں میں تھی سایباں
اک اکبر کی ماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.