Ehad naama
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shadman Raza
زمین قلب پہ شہ کی عزا کا موسم ہے
خطاے حر پہ حسینی عطا کا موسم ہے
مریض نفس کی خاطر دوا کا موسم ہے
حسین عصر سے احد وفا کا موسم ہے
امام وقت سے وعدہ ہے سر کٹا دونگا
لہو کا آخری خطرہ بھی میں بہا دونگا
العجل العجل العجل یا امام زمانہ
حبیب مظاہر کی طرح
نہ خط لکھ کے مجھکو بلانا
بجھا کر دیا اور نہ ھل من
کی آواز سے آزمانا
تیرے سامنے ہاتھ باندھے
میں حر بنکے ٹہرا ملوں گا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
نگاہیں پریشان صدیوں سے
کعبے کی جانب لگی ہے
تیرے پاک قدموں کی آہٹ
زمیں سے ابھی اٹھ رہی ہے
تیری آرزو میں نجف سے
میں کربوبلا تک چلوں گا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
بندھا میرے ماتھے کے زخم
پر رومال وہ فاطمہ کا
ہو گھوڑوں کی ٹاپوں سے رن میں
بدن کاش پامال میرا
میں سو بار بھی جی اٹھوں تو
میں سو بار تجھ پہ مرونگا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
وہ زخمی جگر جس کی بایس
تو مقتل میں گھٹنوں چلا تھا
کیء بار کھای تھی ٹھوکر
کیء بار رن میں گرا تھا
میں اکبر کے سینے کی برچھی
کلیجے پہ مولا سہونگا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
وہ شام غریباں ابھی بھی
میرے قلب پہ ڈھل رہی ہے
وہ راستے کڑی دھوپ میں جو
سکینہ بھی چل رہی ہے
یتیمہ کی راہوں کے کانٹے
میں پلکوں سے اپنی چنوں گا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
گھری شام والوں میں زینب
مدد کی صدا دے رہی ہے
جھکا دوں گا گستاخ نظریں
جو روضے کی جانب اٹھی ہے
اے بنت علی تیری خاطر
میں عباس بن کر لڑونگا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
پڑے طوق گردن میں چاہے
بندھے میرے پیروں میں بیڑی
سنے گا زمانہ کسی دن
گرجدار للکار میری
میں تاریک زنداں کی ظلمت
سے مختار بن کر اٹھوں گا
حبیب مظاہر کی طرح ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.