Dua to maang
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Farhan Ali Waris
دعا تو مانگ سکینہ کا واسطہ دیکے
یہ کیسے ہوگا کہ عباس اور عطا نہ کرے
الم پہ جاکے سکینہ کا واسطہ دینا
پھریرا تھام کے غم اپنے سب بھلا دینا
جلانا نام سکینہ کا اک دیا جا کے
یہ کیسے ہوگا کہ۔۔۔
دعا تو مانگ۔۔۔
الم پہ جاؤ تو بچوں کو ساتھ لے جاؤ
وہاں سکینہ کا پرسہ دو پھر دعا مانگو
تمہارے حق میں سکینہ جو قد دعا کر دے
یہ کیسے ہوگا کہ۔۔۔
دعا تو مانگ۔۔۔
رداے زینب مضطر کا واسطہ دینا
غریب زہرا کا شربت پہ فاتحہ دینا
دعایں مانگنا ہاتھوں میں بالیاں رکھ کے
یہ کیسے ہوگا کہ۔۔۔
دعا تو مانگ۔۔۔
عطا کرے جو خدا مجھکو ایک گھر اپنا
رکھوں گا گھر میں سکینہ کے نام کا حجرہ
الم کو تھام کے منت یہ مان لی روکے
یہ کیسے ہوگا کہ۔۔۔
دعا تو مانگ۔۔۔
جو تو نے مانگ لی اولاد اور یہ سونچا
اسے سکینہ کا سقہ میں قد بناؤں گا
نیت یہ کر لی جو تو نے دعاؤں سے پہلے
یہ کیسے ہوگا کہ۔۔۔
دعا تو مانگ۔۔۔
بلند بس یہ عقیدہ ہے مظہر و فرحان
حسینیوں کی تو راحت کا ہے یہی ساماں
جو پنجتن کے بھکاری بنو سلیقے سے
یہ کیسے ہوگا کہ۔۔۔
دعا تو مانگ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.