De kar alam jo sheh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
دے کر الم جو شہ نے حیدر بنا دیا
سقہ نے سارا ساحل خیبر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
آے علی تو رب نے خوش آمدید کہہ کر
دیوار میں حرم کی اک در بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
سج کر امام بارہ ہم یہ سمجھ رہے ہیں
جنت کے راستے میں ایک گھر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
پہنای جا رہی ہے دنیا میں منتوں سے
عابد نے ہتھکڑی کو زیور بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
محشر بپا کیےء ہیں دو انگلیاں علی کی
بچوں کا اک گھروندا خیبر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
نام یزید در در پھرتا ہے منہ چھپائے
ایسا حسین تم نے بے گھر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
اپنے مجاہدوں کو سج کر حسین نے بھی
سلماں بنا دیا ہے بوذر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
عباس کی شجاعت ساحل پہ کوئی دیکھے
حیدر سے ملتا جھلتا تیور بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
ممبر پہ جا کے خوں میں مرسل مرتظی کو
مولا بنا کے سب سے بر تر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
مدح علی کی خاطر کتنے ہی میثموں نے
دنیا میں سولیوں کو ممبر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
قسمت نے مجھکو ماہر معراج بخش دی ہے
مجھکو غلام شاہ قمبر بنا دیا ہے
دے کر الم جو شہ نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.