Dare najaf se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
درِ نجف سے ہٹوں گا نہ سنگِ در کی طرح
اسی صدف میں رہوں گا صدا گوہر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
وغا میں حضرتِ عباس تھے پِدر کی طرح
جبیں سے غیض ٹپکتا با شیرِ نر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
چمکتے عرش کے تارے تھے سب بنی ہاشم
اور اُن میں حضرتِ عباس تھے قمر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
جُدا ہوئے شبِ معراج کب نبی و علی
بہم تھے عرشِ بریں پر دل و جگر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
سلامی قیمتِ اشکِ اعزائ شاہ نہ پوچھ
بکے گا حشر کے بازار میں گوہر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
جواں پسر کے کلیجے سے کھینچ لی برچھی
حُسین کس میں ہے ہمت تیرے جگر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
بلا کے دشت میں عُریاں پڑی ہے لاشِ حُسین
دیارِ شام میں سیدانیوں کے سر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
چمن کسی کا ہو تاراج یوں خُدا نہ کرے
کسی کا گھر نہ لُٹے فاطمہ کے گھر کی طرح
درِ نجف سے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.