Charaghe hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ameer Hasan Aamir
چراغِ حسین
پھیلی ہوی ہے خوشبوییں باغ حسین کی
ہر سمت روشنی ہے چراغِ حسین کی
یہ وہ چراغ جسے شہ نے آگہی دی ہے
اسی چراغ نے دنیا کو روشنی دی ہے
اسی چراغ نے گل ہو کے شام عاشورہ
حسینیت کے ارادوں کو زندگی دی ہے
چراغِ حسین۔۔۔
اسی کے نور سے دنیا یہ جگمگای ہے
حیات شمس و قمر نے اسی سے پای ہے
دیار ظلم سے حر اس طرف جو آیا ہے
اسی چراغ کے لو حر کو کھینچ لائی ہے
چراغِ حسین۔۔۔
حسینیت کا جگر میں چراغ جلتا ہے
شعور و فکر و نظر میں چراغ جلتا ہے
کبھی نماز کی صورت کبھی اذاں بن کے
خداے پاک کے گھر میں چراغ جلتا ہے
چراغِ حسین۔۔۔
یہ بات حق ہے کہ نور طہور اسی میں ہے
تجلیات رحیم و غفور اس میں ہے
ہر ایک شخص اسی دیکھ ہی نہیں سکتا
جو کوہ طور پہ چمکا وہ نور اس میں ہے
چراغِ حسین۔۔۔
شمار اس کا ہے معبود کے نگینوں میں
اسی کی آگ ہے مولاییںوں کے سینوں میں
اسی چراغ سے ہے رونقِ عزاداری
یہی چراغ تو روشن ہے شہ نشینوں میں
چراغِ حسین۔۔۔
ہر ایک صدی کی صدا حسین زندہ باد
بیاض دل پہ لکھا حسین زندہ باد
پیمبروں نے کہا حسین زندہ باد
کبھی تو صورت بے شیر میں ہے مسکایا
بنا یہ سینۂ اکبر سناں کا پھل کھایا
حسین بن کے یہی نور بعد عاشورہ
قرآن پڑھتے ہوے بر سر سناں آیا
چراغِ حسین۔۔۔
خوشا نصیب جو ہم کو ملی ہے کربوبلا
حسینیوں کے لئے زندگی ہے کربوبلا
جسے یہ سارا زمانہ سلام کرتا ہے
اسی چراغ سے روشن ہوی ہے کربوبلا
چراغِ حسین۔۔۔
سنے یہ سارا زمانہ وفا حسین سے ہے
ہماری خلد کا ہر راستہ حسین سے ہے
در حسین پہ جو شخص جا نہیں سکتا
حصارِ نور میں اس کے وہ آ نہیں سکتا
حسین ابنِ علی نے اسے جلایا ہے
اسے کوئی بھی یزیدی بجھا نہیں سکتا
چراغِ حسین۔۔۔
نور اس کا چھپا نہیں ہر اک کو دکھا نہیں
دشمن کو ملا نہیں ظالم سے بجھا نہیں
چراغِ حسین۔۔۔
یزیدیت کے اندھیروں کو مارنے والا
یہی ہے دشت میں ھل من پکارنے والا
شہادتوں کو ضیا بار کر دیا اس نے
یہی ہے جون کی صورت نکھارنے والا
چراغِ حسین۔۔۔
دعا ہے پھولتا پھلتا رہے چراغِ حسین
ہواے ظلم کچلتا رہے چراغِ حسین
فقط یہی ہے دعاے کمیل و عامر کی
عزا کی شکل میں جلتا رہے چراغِ حسین
چراغِ حسین۔۔۔
میرا امام حسین میرا کلام حسین
ہے صبح و شام حسین تمہارا نام حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.