Bunyade lailaah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
بنیادِ لاالٰہ وجودِ اذانِ حُسین
قد قامت الصلٰوۃ کے روحِ روانِ حُسین
میرے رسولِ پاک ہیں قرآن کی طرح
شیرِ خُدا کی ذات ہے جُزدان کی طرح
اور سیدہ ہیں سورئہ رحمن کی طرح
صُلح حسن ہے امن کے میدان کی طرح
روحِ کلامِ پاک کے ہیں درمیاں حُسین
بنیادِ لا اِلٰہٰ ۔۔۔
مولا علی جہاں بھی ہیں حق ساتھ ساتھ ہے
قرآن کی بندشوں میں ورق ساتھ ساتھ ہے
اور آسمان پہ جیسے شفق ساتھ ساتھ ہے
کلمہ ہے اور دین کا سبق ساتھ ساتھ ہے
اسلام جس جگہ ہے سمجھ لو وہاں حُسین
بنیادِ لا اِلٰہٰ ۔۔۔
بدنام و بے نشان لشکر یزید کا
دوزخ کی آگ بن گئی بستر یزید کا
رُسوائی بن گئی ہے مقدر یزید کا
کوئی محل ہے گھر نہ کوئی در یزید کا
جنت سے بڑھ گیا ہے تیرا آستاں حُسین
بنیادِ لا اِلٰہٰ ۔۔۔
مشکل کے وقت آتا ہے خیبر شکن کا نام
ڈھارس ہے میرے قلب کی شاہِ ذمن کا نام
جیسے اذان میں اکبر ِ گُل پیرہن کا نام
محشر کے دل پہ نقش ہے یوں پنجتن کا نام
یہ دل بنا ہوا ہے تیرا گُلستاں حُسین
بنیادِ لا اِلٰہٰ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.