Baitha hai mushkilaat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Ali Khan
بیٹھا ہے مشکلات کے رستے پہ حار کے
او بد نصیب دیکھ علی کو پکار کے
مرحب کا قتل بھی کوئی خیبر میں قتل تھا
پھینکا تھا ذوالفقار کا صدقہ اتار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
خیبر کے در نے کھل کے اشارہ یہ کر دیا
مظہر یہی ہے قوت پروردگار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
لیلیٰ کے دل کو دیکھ رہے ہیں شہ زمن
اکبر کو رن میں بھیجا ہے گیسوں سوار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
اصغر جگر کو تھام کے روتی ہے فوج شام
تم تیر کھا کے آے ہو یا تیر مار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
اکبر تمہارا باغ جوانی اجڑ گیا
لیلیٰ نے چار دن بھی نہ دیکھے بہار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
رو باہ جنگ عون و محمد پہ کہتے تھے
یہ شیر جانے چھوٹ گےء کس کچار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
تاریکیاں وہ شام غریباں کی اے قمر
تارے بھی سو گےء فلک کجمدار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
جانے سوال کیا ہوے تربت میں اے قمر
چپ ہو گےء تھے ہم تو علی کو پکار کے
بیٹھا ہے مشکلات۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.