Bahot roya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shadman Raza
دایر راحب میں جو سرور کا کٹا سر آیا
نور چہرے کا جو دیکھا تو بہت گھبرایا
اٹھا تعظیم کو نیزے کے برابر آیا
گود میں لے کے وہ سر ہجرے کے اندر آیا
صاف کرتا تھا لہو محوِ بکا تھا راحب
منہ پہ منہ رکھ کے یہی سوچ رہا تھا راحب
لاشیں گھر بھر کی اٹھا کر یہ ابھی سویا ہے
دیکھ کر چہرے کو لگتا ہے بہت رویا ہے
ورم آنکھوں کا بتاتا ہے بہت صابر ہے
ہاے بالوں کی سفیدی سے یہی ظاہر ہے
ہو نہ ہو اس نے برابر کا پسر کھویا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
جانے یہ کون ہے دل میرا پھٹا جاتا ہے
یا نبی زادہ کوئی ہے یا ولی زادہ ہے
بعد مرنے کے بھی نیزے پہ جو یہ گویا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
یہ رگیں خشک بتاتی ہے بڑا پیاسا تھا
جس گھڑی تیغ سے ظالم نے گلا کاٹا تھا
کونسی ماں ہے کہ جس نے یہ پسر کھویا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
بال سب خون میں مٹی میں اٹے ہیں اس کے
ہونٹ بھی پیاس کی شدت سے پھٹے ہیں اس کے
اپنے اشکوں سے ہی ان ہونٹوں کو بھگویا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
لوگ کہتے ہیں بڑی ایذا اٹھای اس نے
قبر معصوم سے بچے کی بنائی اس نے
خون معصوم سے ہی زخم جگر دھویا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
دھیان جب آیا بہن کا تہہ خنجر رویا
سر کھلے دیکھا تو پھر نیزے کے اوپر رویا
یہ مقدر اسے کس موڑ پہ لے آیا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
ہونٹ معصوم سی بچی کے بھی پیاسے دیکھے
ہاے لگتے ہوے گالوں پہ طمانچے دیکھے
رسیوں سے بندھا ننھا سا گلا دیکھا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
جس گھڑی قاسم مضطر گےء مارے رویا
بھای کی لاش پہ دریا کے کنارے رویا
دونوں ہاتھوں سے کمر پکڑے ہوے پہنچا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
شادماں گود میں رکھے تھا قمر کو راحب
بین کہتا تھا یہی چوم کے سر کو راحب
گود میں چاند کا ٹکڑا یہ میری سویا ہے
دیکھ کر چہرے کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.