Bahot kareeb hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
بہت قریب ہے کوثر سے کربلائے حُسین
وسیلہ حق کا کوئی نہیں سوائے حُسین
بتا رہی ہے یہ تاریخِ کربلا ہم کو
جسے مٹائے زمانہ اُسے بنائے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
جو آلِ پاک کے منکر ہیں اُن کو بتلا دو
ضیائے دین لب ِ ہے فقط ضیائے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
نہ کوچ جس کے بے رنگ جب نظر آئے
وہ زیرِ خنجر قاتل بھی مسکرائے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
مدد کو شِہ نے پُکارا تھا جب دمِ آخر
فضائ میں گونج رہی ہے وہی صدائے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
عُدو یہ سمجھے کہ قرآن لے کہ آئے ہیں
جب اپنے ہاتھوں پہ اصغر کو لے کہ آئے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
کہا یہ لاشہِ عباس پر شاہِ دیں نے
سکینہ پیاسی ہے پانی کہاں سے لائے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
زمیں پہ جب کہیں ذکرِ حُسین ہوتا ہے
فلک سے آتی ہے آواز اب بھی آ اے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
سیاہ ہباک ہے یا کافرے محبت ہے
نظر مقرب پہ جس نے نہیں ولائے حُسین
بہت قریب ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.