Bada ke nooh safina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
بڑا کے نوح سفینہ علی علی بولے
سلیب پر دل عیسیٰ علی علی بولے
کلیجہ پوچھ لے دنیا علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
معرق کھینچ لے یہ حکمت قلم تو نہیں
جہاد عون و محمد کسی سے کم تو نہیں
ہر ایک تیغ کا قبضہ علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
حسار ناد علی ہر طرف کیےء ہیں رسول
الم کو دین کے خیبر میں یوں لیےء ہیں رسول
الم کا اڑتا پھریرا علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
فضیلت علوی کے دیےء جلاے ہوے
فلک سے اترا ہے اپنی جبیں جھکاے ہوے
در علی پر ستارہ علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
لڑائی حضرتِ عبّاس کی خدا کی پناہ
وہ خون ہے سر ساحل کہ کانپتی ہے نگاہ
لہو میں ڈوبتا نیزہ علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
کنارا چھوڑ دیا خوف کھا کے دریا نے
عجیب شان سے حملہ کیا ہے سقہ نے
الم کا کانپتا پنجہ علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
ہلی حسین کے حملوں سے کفر کی بنیاد
غرور کفر کے لب پر ہے نالہ و فریاد
اٹھاے تیغ تو دنیا علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
خاموشیوں کی حقیقت ہماری سمجھی ہے
بہن حسین کی زینب علی کی بیٹی ہے
زبان کھولے تو لہجہ علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
انی تو کھینچ لی برچی کی قلب اکبر سے
قدم سنبھالنا مشکل ہے رن میں سرور سے
دھڑک دھڑک کے کلیجہ علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
رواں ہے مدھم ماہر قلم بہ فیضِ علی
ابل رہے ہیں مضامین غم بہ فیضِ علی
ہمارے قلب کا دھارا علی علی بولے
بڑا کے نوح سفینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.