Azal se dil hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
ازل سے دل ہے غمِ سبطِ مصطفٰی کے لیئے
یہ آئینہ تو بنا تھا اسی جلا کے لیئے
خُدائے پاک نے بخشے ہیں عرش کے گوہر
حسن حُسین سا زیور ہے فاطمہ کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
بڑا جگر تھا تیرا اے رسول کی بیٹی
پسر حُسین سا پالا تھا کربلا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
درِ حُسین ہے منزل نمائے ذاتِ خُدا
درِ حُسین پہ سجدے کرو خُدا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
دُعا کو ہاتھ اُٹھائے کے بس مراد آئی
حُسین ایسا وسیلہ بنے دُعا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
زمانے بھر کے ہیں سجدے اُمیدِ بخشش پر
مگر حُسین کا سجدہ فقط خُدا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
غریب دل کی بھلا نظر اور کیا ہو گی
میرا سلام شہیدانِ کربلا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
لبِ فرا،ت قلم ہو کے بازوئے عباس
ستون بن گئے تعمیرِ کربلا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
غضب کا وقت ہے آلِ رسول یوں محتاج
کفن کے واسطے بھائی بہن ردا کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
غمِ حُسین کو آساں سمجھ رہے ہو وصی
یہ امتحاں ہے دلِ صبر و آزما کے لیئے
ازل سے دل ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.