Ay jannatul baqia
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ustad Sibte Jafar
یہ زندگی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
غم اور خوشی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
ڈھارس بڑی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
ہم تیری حسب منشا تعمیر کر نہ ثاے
تو منہدم ہوی جب ہم تب بھی بےخر تھے
شرمندگی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
یہ زندگی ہے تجھ سے۔۔۔
ہے وجہ خلق عالم مدفون اس زمیں پر
معصوم پانچ ہیں اور بنت اسد یہیں پر
یہ زندگی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
یہ زندگی ہے تجھ سے۔۔۔
دل کی مرادیں اب بھی پاتے ہیں ہم یہیں سے
ملتا ہے جو یہاں سے ملتا نہیں کہیں سے
ڈھارس بڑی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
یہ زندگی ہے تجھ سے۔۔۔
ہے آل کا خزینہ اصحاب کا دفینہ
ازواج کا بھی مدفن انصار کا مدینہ
یہ روشنی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
یہ زندگی ہے تجھ سے۔۔۔
ماہ عزا ہے ہم کو شوال کا مہینہ
تعمیر جب تو ہوگی وہ دن خوشی کا ہوگا
غم اور خوشی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
یہ زندگی ہے تجھ سے۔۔۔
اجداد کا وطن اور مدفن ہے سبط جعفر
تجھ پر ہو یوں بھی رحمت اے سر زمین سرور
یہ دین بھی ہے تجھ سے اے جنت البقیع
یہ زندگی ہے تجھ سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.