Ata e kibriya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Ali Khan
عطاے کبریا ہے اور میں ہوں
دعائے فاطمہ ہے اور میں ہوں
پاے جبریل مدحت بیت دل کا
در آمد کھلا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
صف الفاظ ہے کاغذ قلم ہے
عجب یہ تلخیاں ہیں اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
نہیں احساس تنہائی زرا بھی
کوئی دل میں بسا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
نہ سجدے سے مجھے کوئی اٹھاے
یہاں میرا خدا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
نہیں احساس اپنے غم کا مجھکو
خیال فاطمہ ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
تمناے نبی کی روشنی میں
ثناے مرتظی ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
نظر چوکھٹ سے اٹھتی ہی نہیں ہے
در مشکل کشاء ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
یہی آنا ہے تو پھر کیوں میں جاؤں
یہاں خاک شفا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
سر دین عقیدت ہر قدم پر
الم عباس کا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
فرات جان ہے اور اسکے کنارے
وفاؤں کی فضا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
یہ کہہ کر جھک گےء سجدے میں سرور
میرے رب کی رضا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
خدا سے کہتا تھا یہ قلب عابد
تیرا بس آسرا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
نبی کہتے تھے حیدر تمہارا
شاہانہ اک خدا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
عدیل اب اور کیا مجھکو طلب ہے
زمین کربلا ہے اور میں ہوں
عطاے کبریا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.