Allah mohamed ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Abbas Zaidi
کر دو کرم رکھلو بھرم
میں بن کے سوالی آپکے در پر آیا ہوں
بِن آپکے میرا نہیں کوئی سہارا ہو کرم خدارا
دامن پھیلائے بیٹھا ہوں کب سے
نہیں لوٹونگا جب تک میری مشکل نا ہو آسان
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
آپکے اصغر کے جھولے سے لپٹا ہوں
بے اولادوں کے حق میں یہ کہتا ہوں
جو بھی جھولے سے کرتا لیکر جائے
اُس بی بی کی خالی گودی ہے وہ بھرجائے
پوری یہ دعا ہو اولاد عطا ہو
بے اولادوں کو آپکے صدقے مل جائے سنطان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
جلد شفا مل جائے سب بیماروں کو
ماؤں سے ملوادیں اُنکے پیاروں کو
جو مقروض ہیں قرض ادا ہو اب اُنکا
رہے سلامت ماؤں بہنوں کا پردہ
غمِ شہ کے سوائے غم کوئی نا آئے
کرتا ہوں دعا محفوظ رہے ہر مولائی کی جان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
یاد آتی ہے جب کربلا دل روتا ہے میرا
مجھے دیکھنا ہے ہر برس عباس کا روضہ
جانتا ہوں مفلس ہوں گھر میں غربت ہے
کربوبلا جانے کی پھر بھی حسرت ہے
دور میں اب مولا سے رہ نا پاؤنگا
اُنکی یاد میں رو رو کر مرجاؤنگا
میری آس کو بھیجیں عباس کو بھیجیں
سقائے سکینہ کی غربت پر ہونا ہے قربان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
دیکھتا ہوں اپنے بچوں کا جب چہرا
ہوتا ہے احساس گھر نا ہونے کا
واسطہ دیتا ہوں میں جلتے خیموں کا
ہوجائے اس سال میرا بھی گھر اپنا
جہاں علم سجاؤں مجلس کرواؤں
میری حسرت ہے کے آپ بنیں اک دن میرے مہمان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
مولا حُسین کو اکبر کا پرسہ دے کر
ہم نے شبِ جمعہ یہ دعا مانگی روکر
چھوڑگئے ہیں ہمکو جتنے بھی پیارے
رحمتیں نازل کیجئے اُنکی قبروں پے
مشکل نہ ہوں رستے برزق کے سفر سے
میرے مرحومین کی محشر تک ہر منزل ہو آسان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
مولا نے تو پیار سکھایا ہے ہمکو
اپنا چاہنے والا بنایا ہے ہمکو
یاد یہ رکھنا وقت کوئی بھی آ جائے
اپنا حُسینی رشتہ ٹوٹ نہیں پائے
پرچم لہراؤ دنیا کو بتاؤ
یہ ورد ہمیشہ ساتھ کرینگے ہند اور پاکستان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
غیبت میں ہیں مولا کتنے سالوں سے
واقف ہیں پھر بھی وہ ہمارےحالوں سے
زندہ رہیں یا ہم مرجائیں یازہرا
دیکھنا ہے ہر حال میں مولا کا چہرا
وہ خود آجائیں یا ہمیں بَلائیں
وہ سامنے بیٹھکے بولیں سناؤ پھر سے رضا ذیشان
اللہ محمد علی فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.