Ali ka zikr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shabbar Ali Irani
علی کا ذکر محمد کا نام باقی ہے
حسین تم سے خدا کا کلام باقی ہے
مٹانے والے امامت کے مٹ گےء لیکن
خدا کے فضل سے اب بھی امام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
علی کے لال کے دنیا میں نام باقی ہے
یزید مٹ گےء ذکر انام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
مٹاے لاکھ زمانہ مٹیں گے ہم کیسے
ہمارے سر پہ ہمارا امام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
ہمارا ان سے کبھی فیصلہ نہیں ہوگا
یزید مر گیا کچھ رشتہ دار باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
وہ اور ہونگے یتیمان مذہب و ملت
ہمارے سر پہ ہمارا امام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
قریب جھولے کے آ کر یہ رو کے بولے حسین
ابھی شہیدوں میں اصغر کا نام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
زرا اے موت ٹہر جا کہا یہ اکبر نے
ضعیف باپ کا تھوڑا سا کام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
بہ وقت آخری زینب سے رو کے بولے حسین
تمہارے واسطے دربار شام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
مجیب کو بھی بلاےنگے اپنے روضے پر
اسی امید میں اب تک غلام باقی ہے
علی کا ذکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.