Alam kiska hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
دبدبا کس کا حشم کس کا علم کس کا ہے
میرے غازی کے مقابل ہو یہ دم کس کا ہے
زمیں والے اسے ٹوٹے دلوں کی آس کہتے ہیں
شریعت میں اسے سادات کے احسان کہتے ہیں
کرم صبر و رضا کی سلطنت کا نام ہے شبیر
وفا کی آخری سرحد کو ہم عباس کہتے ہیں
دیکھنا تو کہیں اے دل یہ پیمبر تو نہیں
سردر فاطمہ زہرا پہ یہ خم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
حر نے اک پل میں شفاعت کی سند پائی ہے
شب عاشور یہ اندازِ کرم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
سوال اجر رسالت معاف ہونا ہے
منافقت کو ابھی بے نقاب ہونا ہے
علی کا بیٹا زمانے میں آنے والا ہے
ابھی تو باغ فدک کا حساب ہونا ہے
تم یہ کہتے ہو فدک حق ہے نبی زادی کا
ہم یہ کہتے ہیں عرب اور عجم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
حق کو زندہ کیا اولاد ابو طالب نے
ورنہ تاریخ شجاعت میں بھرم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
سنت احمد مختار ہے شبیر کا غم
اس حوالے سے ذرا سوچ یہ غم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
آگ یہ کس نے لگائی ہے در زہرا پر
تو ہی تاریخ بتادے یہ ستم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
یہ جہاں والے جسے مہر نبوت سمجھے
دوش احمد پہ محب نقش قدم کس کا ہے
دبدبا کس کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.