Aisa mera hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Farhan Ali Waris
حسین حسین یا حسین
کوئی نہیں دور تک کوئی نہیں
جیسا میرا حسین
ویسا کوئی بھی نہیں
ایسا دنیا میں کوی ہے نہ ہوگا
حسین وہ بادشاہ ہے جو ملکوں پہ نہیں
دلوں پہ حکومت کرتا ہے
حسین ہمارا ہے
جان سے بھی پیارا ہے
آنکھوں کا تارہ ہے
سب کا سہارا ہے
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
اس کے لیےء ہی ساری دنیا بنی ہے
جو اس کو مانیں وہی پنجتن ہے
ہر دل پہ راج اس کا
سب کچھ ہے آج اس کا
کہنے والوں کہو
سننے والوں سنو
پڑھنے والوں پڑھو
لکھنے والوں لکھو
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
حق پہ ہے کون تو نے سب کو بتا دیا
نام یزید کو گالی بنا دیا
وہ مردہ باد رہا
تو زندہ باد رہا
وعدہ نبھا گیا
سر کو کٹا گیا
گھر کو لٹا گیا
ذہنوں پہ چھا گیا
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
وہ صدی بھی تھی غمِ حسین کی
یہ صدی بھی ہے غمِ حسین کی
ہر صدی ہے بس غمِ حسین کی
مولا سے دل کا رشتہ
کل بھی تھا آج بھی ہے
اس کا پرچم تو اونچا
کل بھی تھا آج بھی ہے
ہر گھر پہ ماتم برپا
کل بھی تھا آج بھی ہے
ہر لب پہ اس کا نوحہ
کل بھی تھا آج بھی ہے
قبضہ ہر دل پہ اس کا واللہ
کل بھی تھا آج بھی ہے
ایسا دنیا میں کوی ہے نہ ہوگا
واللہ
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
ہر کوئی مانے جسے اپنا امام
ساری زبانوں پہ ہے ایک ہی نام
ہندو مسلم عیسائی
اس در پہ بھای بھای
دھرتی کا راجا ہے
ہم سب کا مولا ہے
ہر کوئی کہتا ہے
ہر دل میں رہتا ہے
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
دل جان جانے جانا
جان من حسین جان
دل جان جانے جانا
جان من حسین جان
حسین و منی و انا من الحسین
بولے نبی میرا چین ہے یہ نورِ عین
میرا سوار ہے یہ
دل کا قرار ہے یہ
فاطمہ اس کی ماں
بابا کل ایمان
ایسا شجرہ کہاں
سن لے سارا جہاں
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
خدمت عزا کی کرتا میں آیا
ورثہ یہی اولاد میں پایا
مجلس گریہ و ماتم
کرتے رہیں گے ہر دم
مجھکو ہے یہ سکوں
ہے پاک میرا خوں
میں رہوں نہ رہوں
بولے گا یہ جنوں
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
زندہ رہے گا پایندہ رہے گا
مولا حسین کا نام
زندہ رہے گا پایندہ رہے گا
مولا حسین کا نام
کربوبلا کا ثانی کوئی نہیں حسین
آ کے یہاں پہ یہ کہے زایرین
یہ پاک سر زمین
ملتا ہے رب یہی
یہ ہے خاک شفا
کہتے ہیں انبیاء
بنجر یہ صحرا تھا
جنت بنا دیا
جنت ہے روضہ تیرا
جنت ہے پوری یہ کربوبلا
اے واللہ اے واللہ
جنت ہے کربلا
حسین حسین
جا کے دیکھو اربعین
منظر یہ دیکھا کہیں
ہوتا ہے ایسا یہی
ہے کروڑوں زایرین
چھوڑ آے اپنا گھر
کرتے ہیں پیدل سفر
ہر طرف ہے سر ہی سر
ہے تھکن سے بے خبر
سردی میں گرمی میں بھی
ہے سفر میں ہر گھڑی
دن میں شب میں ہر کوئی
کرتا رہتا ہے مشی
سب کا یہ داتا ہے
ہر دل کو بھاتا ہے
در پہ بلاتا ہے
رب سے ملاتا ہے
ایسا میرا حسین
ایسا میرا حسین
میرا مولا حسین
ایسا میرا حسین
حسین حسین حسین
حسینا حسینا
صد الوداع حسین
صد الوداع حسین
حسین تیرا شکریہ
بلایا تو نے کربلا
دعا ہے یہ فرحان کی
نہ ہو یہ زیارت آخری
تم اپنے مظہر کو سدا
بلانا مولا کربلا
صد الوداع حسین
صد الوداع حسین
بادشاہ کربلا
الوداع یبن الزہراء
تشنہ لب نینوا
الوداع یبن الزہراء
تیرے پرسے کا مولا
حق ادا نہ ہو سکا
زوارون کی خدمت کا
حق ادا نہ ہو سکا
پھر در پہ بلوا لینا
الوداع یبن الزہراء
زواری کروا دینا
الوداع یبن الزہراء
قبول کرنا پرسہ
الوداع یبن الزہراء
یہ ماتم اور یہ نوحہ
الوداع یبن الزہراء
دیتے ہیں تم کو پرسہ
الوداع یبن الزہراء
کہتے ہیں اہل عزا
الوداع یبن الزہراء
واویلا صد واویلا
الوداع یا حسین
واویلا صد واویلا
الوداع یا حسین
الوداع الوداع یبن الزہراء
الوداع الوداع یبن الزہراء
الوداع یا حسین
الوداع یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.