Abbas tumhe bali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Farhan Ali Waris
تو شیر جری ہے سخیوں کا سقی ہے
یا باب حوایج میری فریاد کو سن لے
امداد کرو میری اب وقت کرم ہے
عباس تمہیں بالی سکینہ کی قسم ہے
آیا ہوں تیرے در پہ بڑی آس ہے مولا
ہر ٹوٹے ہوے دل کا تو احساس ہے مولا
تو ایک سمندر ہے مجھے پیاس ہے مولا
زخموں کی دوا صرف تیرے پاس ہے مولا
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
بے دست سقی اپنی سخاوت تو دکھا دے
مرتے ہوے لوگوں کی حیات اور بڑھا دے
تو چاہے تو مٹی کو بھی اکسیر بنا دے
بیمار کو عباس علمدار شفا دے
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
ملتی ہے تیرے در سے گنہگار کو عزت
بٹتی ہے زمانے میں تیرے ہاتھ سے دولت
اولاد شفا رزق ہنر لطف و سماعت
ایثار وفا عشقِ خدا تیری اطاعت
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
تو باب حوایج ہے سقی ابنِ سقی ہے
اللّٰہ کے نزدیک تیری بات بڑی ہے
جن ماؤں کی گودی ابھی ویران پڑی ہے
اولاد انہیں دیدے دعا ان کی یہی ہے
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
حالات نے اے مولا مجھے توڑ دیا ہے
عالم و مصایب سے مجھے جوڑ دیا ہے
طوفانوں کا رخ میری طرف موڑ دیا ہے
اپنوں نے بھی اب ساتھ میرا چھوڑ دیا ہے
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
ہر ایک سے یہ بات تو کرتا نہیں کوئی
جز تیرے کہاں جا کے وہ پھیلاییں گے جھولی
ماں باپ کے سینوں پہ یہی بوجھ ہے بھاری
بیٹی کے نصیبوں کو جگہ دو میرے غازی
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
بے جرم عزادار جو ہے قید میں مولا
زنداں میں بچھاتے ہیں مگر فرش عزا کا
مل جاے انہیں سید سجاد کا صدقہ
دے ان کو رہائی کی خبر وارث زہرا
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
یہ کہکے نگاہوں کو تیرے در پہ جھکایا
بس سر پہ سلامت رہے ماں باپ کا سایہ
دے علم و ہنر بچوں کو صیحت بھی خدارا
کب ہم نے کسی غیر کو مشکل میں پکارا
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
آیا ہوں تیرے در پہ یہ امید لگا کر
پہنا ہے تیرے نام کا تعویذ بنا کر
دل کہتا ہے سرکار سے بس اتنی دعا کر
مظہر کو بھی فرحان سی اولاد عطا کر
امداد کرو میری۔۔۔
عباس تمہیں بالی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.