Ab kisi se ruk
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
اب کسی سے رُک نہیں سکتا بیانِ کربلا
لکھ گئے عباس خوں سے داستانِ کربلا
غم مناتے ہی رہیں گے ہم اعزادارِ حُسین
اشک بنتے ہی رہیں گے ترجمانِ کربلا
اب کسی سے رُک ۔۔۔
جاں محمد کی بچا کر سو گئے جیسے علی
دیں بچا کر سو گیا یوں مہمانِ کربلا
اب کسی سے رُک ۔۔۔
جان دے کر کربلا والوں نے آساں کر دیا
کس قدر مشکل تھا ورنہ امتحانِ کربلا
اب کسی سے رُک ۔۔۔
شکل پہچانی نہ جاتی دین والو دین کی
وہ تو کہیئے ہو گیا باقی نشانِ کربلا
اب کسی سے رُک ۔۔۔
اصغرِ ناداں کی دانائی کے صدقے جائیے
یہ مجاہد بن گیا ہے ہنس کے جانِ کربلا
اب کسی سے رُک ۔۔۔
صرف دینِ حق کی تفسیرِ بہتر تھے عروج
بن گئے ہیں کربلا والے زبانِ کربلا
اب کسی سے رُک ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.