Aaqa e do jahan bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
آقائے دو جہاں ہے مشکل کشا بھی ہے
حیدر بہ قولِ قوم نصیری خدا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
کعبے میں بت شکن ہیں تو مسجد میں ہیں امام
جبریل کہہ رہے ہیں علی لافتی بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
عباس اب نہ پلٹے گا دریا لیے بغیر
بڑھتا ہوا قدم کبھی پیچھے ہٹا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
سقاے اہلبیت ہے عباس نام ہے
تلوار کھینچ لے تو یہ شیر خدا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
خیبر میں کیسے وار سے شہ پر نہیں کٹے
حیدر کی ذولفقار سے کوئی بچا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
طوفان اٹھ رہا ہے تو اٹھے ہزار بار
کشتی کے ساتھ ساتھ میرا نا خدا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
اکبر نہ کیوں ہو اپنے مقابل پہ فتح یاب
زور علی ہے ہاتھ میں ماں کی دعا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
خندق میں کون جاے گا دشمن کے سامنے
اسلام میں علی کے سوا دوسرا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
دیکھو ادب سے روضہء شبیر کی طرف
ماہر خیال عظمت کربوبلا بھی ہے
آقائے دو جہاں ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.