Aap ne hazrate mukhtar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shadman Raza
جب کوئی قاتل شبیر گرفتار ہوا
یہ خبر سن کے کوی خدمتِ مولا میں گیا
اشک برساتے ہوے عابد مضطر نے کہا
تو نے بدلہ لیا مختار ہے احسان تیرا
قلب زہرا کے ہر ایک زخم پہ مرحم رکھا
آپ نے حضرتِ مختار بڑا کام کیا
آپ کے حوصلے کر دیتے ہیں قوموں کو جوان
آپ کے خون میں حیدر کی محبت تھی رواں
آپ کے حب میں عمران کا جزبہ تھا عیاں
آپ کے جوش پہ نازاں ہے بہت کربوبلا
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
آگ جو دل میں ہے اس آگ کا دریا کیا ہے
اک مولا کے عزادار کا جزبہ کیا ہے
انتقام علی اصغر کا تقاضہ کیا ہے
آپ کے خون میں تھا جوش ابو طالب کا
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
آپ کو آل پیمبر کا تھا کتنا احساس
بھول پاے نہ کبھی آپ سکینہ کے پیاس
پانی پیتے ہوے تھی اک صدا یا عباس
آپ نے دست بریدہ کا لیا تھا بدلہ
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
رجعت جسم مرتب ہے وہ منظر کیا ہے
حجت عصر کی عظمت کا سمندر کیا ہے
جس کے لشکر میں علی ہونگے وہ لشکر کیا ہے
وہ صدی آے گی مختار تھے جس کا لمحہ
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
ظلم کے دور میں مظلوم کی طاقت مختار
جبر کے سامنے انکار کی ہمت مختار
حشر تک دل پہ یزیدوں کے ہے حیبت مختار
آپ نے لاکھوں جگر چاک کےء ہیں تنہا
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
روز ہوتے ہے یہاں کتنے عزادار شہید
فیصلہ کر لیا اب ظلم نہیں سہنے مزید
کاٹ کر رکھدو عزاداروں زرا نسل یزید
آپ کے جوش سے ملتا ہے ہمیں بھی جزبہ
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
یہ تو اللّٰہ کی نعمت ہے شہادت لے لو
اشک شبیر سے تلوار کی طاقت لے لو
مت ڈرو حضرتِ مختار سے ہمت لے لو
داد دیتی ہے انہیں روح شاہ کربوبلا
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
باقی رہتا ہے ابھی جور و جفا کا بدلہ
نوکِ نیزہ سے چھنی اک ردا کا بدلہ
اپنی حد میں جو لیا کربوبلا کا بدلہ
انتقام اصل میں باقی ہے ابھی وارث کا
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
اے قمر سوگ بڑھا چین دلوں نے پایا
سامنے آپ کے جس دم سر حرملہ آیا
زیر لب جس طرح سجاد نے ہو فرمایا
آپ نے حضرتِ مختار بڑا کام کیا
آپ نے حضرتِ مختار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.