Aao adab se hydere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
آؤ ادب سے حیدر صفدر کے شہر میں
جانا اگر ہو اذن پیمبر کے شہر میں
جی چاہتا ہے وادیء مکہ سے پوچھلوں
بگڑا کہاں سے آی پیمبر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
انکار سے حسین نے ایسی لگای آگ
شعلے اٹھے یزید ستمگر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
یہ انقلاب دیکھا ہے ناد علی کے بعد
دروازہ ٹوٹ جاتا ہے خیبر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
مشکیزے میں سمیٹ کے دریا کو لے گیا
حیدر اک اور دیکھا ہے حیدر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
جب سے علی نے توڑا ہے جوش جہاد میں
دروازہ پھر سجا نہیں خیبر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
ملتا نہیں ہے فوج ابابیل کا جواب
معبود کاینات کے لشکر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
حر آیا اور ہوگیا صدقے حسین پر
خطرے کی کیا تھی ذات سمندر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
یک جاں ہے آج پنجتن پاک دیکھیےء
ہے کاینات نور کی چادر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
سنتے ہیں لافتی کے قصیدے کے ساتھ ساتھ
تلوار اتر کے آگیء حیدر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
دشمن کے دل جلاتا ہوا آسمان بھی
تارہ اتر کے آگیا حیدر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
تشنہ لبی نے حد کے جگر پھاڑ ڈالے ہیں
اک پاک کلی یہ پھول کی پتھر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
ماہر نجف کی خاک سے ہم اپنے واسطے
کعبہ بنا کے بیٹھے ہیں حیدر کے شہر میں
آؤ ادب سے حیدر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.