Ro ro ke ye zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Hasan Abbas
رو رو کے یہ زینب نے کہا عون و محمد
گھر گر گئے ویران میرا عون و محمد
پہلو میں جو تم ہوتے تو سوتی تھی سکوں سے
نیند آئے گی اب کیسے بھلا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
سوچا تھی جواں ہونگے میری آنکھوں کے تارے
طفلی میں ہوئے مجھ سے جدا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
کیا روٹھ کے مادر سے خفا ہو گئے پیاروں
ہو جائے یہ ماں تم پہ فدا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
گھر میرا ہمیشہ کے لئے کر گئے برباد
آباد ہوئی کرب و بلا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
دو چاند میرے چھپ گئے بدلی میں ستم کی
سارا جہاں اندھیرا ہوا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
اب تم جو نہیں گھر مجھے اچھا نہیں لگتا
یاد آتی ہے ہر ایک ادا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
تنہائی میں گھٹ گھٹ کے صدا غم میں تمہارے
کرتی ہوں میں راتوں کو بکا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
تم صاحب اولاد جو ہوتے تو سمجھتے
کس دل سے دی مرنے کی رضا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
رہ رہ کے خیال آتا ہے تم دونوں سے پہلے
کیوں آئی نہیں مجھکو قضا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
بالوں سے چھپاتی رہی چہرے کو میں اپنے
چھینی گئی جب میری ردا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
افتاد سہیل ایسی تھی ایک غمزدہ ماں پر
تھی دل کے دھڑکنے کی صدا عون و محمد
رو رو کے یہ زینب نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.