Haq kar gaye ada
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Sachay Bhai
حق کر گئے مادر کے ادا سارے کے سارے
ماموں پہ فدا ہو گئے زینب کے دُلارے
حق کر گئے ۔۔۔
سمجھاتی تھی بچوں کو بڑے پیار سے زینب
بھولے سے نہ جانا کبھی دریا کے کنارے
حق کر گئے ۔۔۔
پیاسی ہے سکینہ رہے ہر آن یہی دھیان
پانی کا تصور نہ ہو ذہنوں میں تمہارے
حق کر گئے ۔۔۔
گھوڑوں سے گرو بھی توصدا رن سے نہ دینا
دیکھو میں خفا ہوں گی جو ماموں کو پُکارے
حق کر گئے ۔۔۔
میں خیمے سے دیکھوں گی جری کون ہے تم میں
للکار کے پہلے جو بنِ سعد کو مارے
حق کر گئے ۔۔۔
وعدہ جو کیا ماں سے وفا کر گئے دونوں
پیاسے ہی لڑے پیاسے ہی دنیا سے سدھارے
حق کر گئے ۔۔۔
صد حیف تو اے دشتِ بلا تیری زمیں نے
سب چھین لیئے زینبِ مُضطر کے سہارے
حق کر گئے ۔۔۔
پالا تھا جنہیں گود میں وہ جا بسے بن میں
ا ب کون ہے زینب کو جو ماں کہہ کے پُکارے
حق کر گئے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.