Haa ye mere bete
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
شیر ہوے دو وارد لشکر
مقتل میں برپا تھا محشر
فخر سے اپنے سر کو اٹھا کر
کہتی تھی عباس کی خواہر
ہاں یہ میرے بیٹے ہیں
ایک ہے محمد اور دوسرا ہے عون
ہاں یہ میرے بیٹے ہیں
نام ہے ان کے عون و محمد
حیدر کے عکاس ہیں یہ
ملک وفا کے دونوں مکیں ہیں
دونوں ہی عباس ہیں یہ
فاطمہ زہرا کے ہیں نواسے
ماموں پر جان دیتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
میں نے انہیں تاکید یہ کی تھی
دریا پر مت جانا تم
مقتل میں پیاسے ہی رہنا
صبر علی دکھلانا تم
وقتِ وغا یہ بنت اسد کی
گود کے پالے لگتے ہے
ہاں یہ میرے۔۔۔
عون محمد سے کہتا تھا
بھائی بھول نہ جانا تم
ہم ہیں علی اکبر کا صدقہ
اماں کا نذرانہ تم
شکر خدا اماں کے سجدے
فخر سے کہتے رہتے ہے
ہاں یہ میرے۔۔۔
گھر جانا ہے خون میں نہا کے
پہنچا جب خیموں میں لاشے
خشک زباں کو دیکھ کے اماں
کہہ دے ہے شہزادے پیاسے
حکم مادر ماننے والے
مر کے زندہ رہتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
عون و محمد کیا یہ حسرت
پوری ہوئی زنداں میں جا کر
جب وقت آزادی آیا
نوکِ سِناں سے اترے جب سر
بولی زینب پیٹ کے سر کو
لاوارث جو دکھتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
عون و محمد جیسے بیٹے
کاش خدارا ریحان و رضا دے
فخر سے سر اونچا ہو ماں کا
باپ کرے سجدے پہ سجدے
روح ابو طالب یہ پکارے
حیدر جن کو روتے ہیں
ہاں یہ میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.