Fizza ne kaha auno
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Afaq Hussain Rizvi
جب رن میں آئے حیدر و جعفر کے مہ لقا
اور بے کسوں پہ ٹوٹ پڑی فوجِ اشقیاء
ناگاہ اک ضعیفہ کھُلے سر برہنہ پا
خیمے کے در پہ آئی دل افگار وغمزدہ
دیکھاجو آہ بھر کے سوئے نہرِ علقمہ
نیزوں اُچھل کے رہ گیا پانی فرات کا
دو ننھے ننھے لاشے بصد گریہ و بُکا
لاتے ہوئے دیکھائی دیئے شاہِ کربلا
سر پیٹنے لگی وہ مصیبت میں مبتلا
پوچھا جو بیبیوں نے لبِ نہر کیا ہوا
فضّہ نے کہا عون و محمد گئے مارے
دریا کے کنارے
ماموں پہ فدا ہو گئے زینب کے دُلارے
دریا کے کنارے
سُن کر یہ صدا ثانی زہرا یہ پُکاری
اماں گئی واری
پیاسے ہی میرے لاڈلے دُنیا سے سدھارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
دیکھیں گے نہ پانی کی طرف آنکھ اُٹھا کے
وعدہ تھا یہ ماں سے
شہزادوں نے دم توڑ دیا پیاس کے مارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
مقتل کے اندھیرے میں ہے اس گھر کے اُجالے
دو پھول سے لاشے
جو چاند کے ٹکڑے تھے بنے ٹوٹے ہوئے تارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
خیمے میں ابھی لانے کی جلدی نہیں لوگو
اکبر سے یہ کہہ دو
بچوں کو میرے بھائی کا صدقہ تو اُتارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
اچھا ہے کے سوتے رہے منہ خاک پہ رکھ پہ
سائے میں علم کے
عباس کے قدموں میں رہے لال ہمارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
یاد آ گئے مسلم کے پسر بیکس و مضطر
برپا ہوا محشر
قاتل نے جو سر عون و محمد کے اتارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
کاٹا گیا جب خشک گلا سبط نبی کا
فرزند علی کا
اسلام کی شہ رگ سے بہے خون کے دھارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
گھر لُٹتا ہے زینب کا قیامت کی گھڑی ہے
خاموش کھڑی ہے
سُنتا نہیں کوئی تو کسے جا کے پُکارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
ساحر حرمِ شِاہ میں کُہرام بپاہے
زینب کی صدا ہے
میں لُٹ گئی پردیس میں ہئے ہئے میرے پیارے
دریا کے کنارے
فضّہ نے کہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.