Aun o mohamed mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Nasir Zaidi
زینب کے دلارے عون و محمد
عون و محمد میرےعون و محمد
بولی زینب یہ میرے مان بڑھانا بچوں
سرخ رو جنگ کے میدان سے آنا بچوں
موت کو زیست کا عنوان بنانا بچوں
پیاسے سہہ روز کے ہو خوں میں نہانا بچوں
عون و محمد میرے۔۔۔
آج کے دن کے لئے میں نے تمہیں پالا تھا
ابنِ مخدومہء کونین ہے مشکل میں گھرا
آرزو عون و محمد ہے تمہاری ماں کی
دونوں ہو جاؤ میرے بھائی کے اکبر پہ فدا
عون و محمد میرے۔۔۔
زخم میدان میں تم کھاؤ تو خوش ہو مادر
شان اجداد کی دکھلاؤ تو خوش ہو مادر
سوئے دریا نہ اٹھا کر کبھی نظریں دیکھو
پیاسے دنیا سے گزر جاؤ تو خوش ہو مادر
عون و محمد میرے۔۔۔
جنگ اس طرح کرو أہل وفا یاد کریں
ایسے حملے جو جنہیں شامی صدا یاد کریں
نیمچھے کھول کے لمحوں میں الٹ دو لشکر
داد عباس دے اور شیر خدا یاد کریں
عون و محمد میرے۔۔۔
دم کروں ناد علی سر کو جھکا لو بچوں
سارے ارمان لڑائی کے نکالو بچوں
ہائے سہرا نہ سجا سر پہ تمہارے لیکن
موت کو آج دلہن اپنی بنالو بچوں
عون و محمد میرے۔۔۔
حکم زینب کا بجا لائے دلارے بچے
موت تو ہار گئی رن میں نہ ہارے بچے
دیکھ کر لاشے پکاری یہ علی کی بیٹی
سرخ رو میں ہوی دنیا سے سدھارے بچے
عون و محمد میرے۔۔۔
بولی ماں لاشوں سے کیوں نیند ہے آئی اٹھو
ماں کو بتلاؤ لڑی کیسی لڑائی اٹھو
با ادب تم ہو بہت پھر یہ غضب ہے کیسا
کب سے بالیں پہ کھڑے ہیں میرے بھائی اٹھو
عون و محمد میرے۔۔۔
جعفری روئی کہاں بچوں کو بنت زہرا
ہاں مگر لوٹ کے جب گھر میں وہ آئی دکھیا
خالی حجرے جو نظر آئے نہ پھر ضبط ہوا
ہاتھ پھیلائے ہوثے رو کے یہ زینب نے کہا
عون و محمد میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.