Aun o mohamed mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Nadeem Sarwar
کہتی تھی زینب اے میرے شیروں
کہتی تھی زینب میرے دلیروں
عون ومحمد میرے عون و محمد
خواب یہ زینب کا تھا چاند ستارے میرے
چاند ستارے چاند ستارے
ماموں پہ ہوں گے فدا گود کے پالے میرے
گود کے پالے گود کے پالے
خواب یہ سچا ہوا سر میرا اُونچا رہا
ہونے کو شہہ پر فدا
لال میرے شیر میرے چاند میرے
عون ومحمد میرے ۔۔۔
جعفرِ طیار کے خون کے عکاس ہو
خون کر عکاس خون کر عکاس
حُسن میں اکبر ہو تم جوش میں عباس ہو
جوش میں عباس جوش میں عباس
جنگ کے میدان میں، موت کے ارمان میں
سایہئِ قرآن میں
ایسے اُٹھو ایسے بڑھو موت پہ تم ٹوٹ پڑ و
عون ومحمد میرے ۔۔۔
ہاں میری تاکید پر دھیان تمہارا رہے
دھیان تمہارا دھیان تمہارا
جا کے لبِ نہربھی پیاس گوارہ رہ
ے پیاس گوارہ پیاس گوارہ
دودھ نہ بخشوںگی میں منہ بھی نہ دیکھوں گی میں
شیر کی بیٹی ہوں میں
وعدہ کرو آئو چلو چُپ نہ رہو
عون ومحمد میرے ۔۔۔
مانا کہ پیاسے ہو تم پیاس پہ قابو رہے
پیاس پہ قابو پیاس پہ قابو
شہہ کے علمدار کی ساتھ میں خوشبو رہے
ساتھ میں خوشبو ساتھ میں خوشبو
بس ہے تمنا میری لاج رہے خون کی
ہے یہ وصیت میری
کھائو قسم جاہ و حشم ہوگا نہ کم
عون ومحمد میرے ۔۔۔
عون یہ کہنے لگا بھائی محمد سنو
بھائی محمد بھائی محمد
ایک طرف میں بڑھو ں ایک طرف تم بڑھو
ایک طرف تم ایک طرف تم
تنگ ہو فوجِ ستم جنگ کریں ایسے ہم
ماموں ہمیں دیں علم
دیکھیں ہمیں اماں کہیں جیتے رہیں
عون ومحمد میرے ۔۔۔
دونوں جری جنگ کو صورتِ آندھی بڑھے
صورتِ آندھی صورتِ آندھی
نانا علی کی طرح موت پہ حاوی رہے
موت پہ حاوی موت پہ حاوی
مل کے جو حملہ کیا میمنا و میسرا
ایک مزم ہوگیا
تیغِ علی ایسی چلی دھوم مچی
عون ومحمد میرے ۔۔۔
دیکھ رہی تھی جو ماں خیمے کے در پر کھڑی
خیمے کر در پر خیمے کر در پر
ساتھ وہیں تھے کھڑے حضرتِ عباس بھی
حضرتِ عباس حضرتِ عباس
بھائی بہن شاد تھے صاحبِ اولاد تھے
وارثِ اجداد تھے
کہنے لگے خوب لڑے شیر میرے
عون ومحمد میرے ۔۔۔
لڑتے کہاں تک بھلا پیاس کے مارے ہوئے
پیاس کے مارے پیاس کے مارے
جلتی ہوئی خاک پر دونوں تڑپنے لگے
دونوں تڑپنے دونوں تڑپنے
بھائی سے کہنے لگی فخر سے بنتِ علی
سُرخ رو زینب ہوئی
صدقے تیرے بھائی میرے لال ہوئے
عون ومحمد میرے ۔۔۔
عون و محمد نہ تھے وہ دُرِ نایاب تھے
وہ دُرِ نایاب وہ دُرِ نایاب
سرورو ریحان وہ واقفِ آداب تھے
واقفِ آداب واقفِ آداب
حکم جو ماں نے دیا رُخ نہ کیا نہر کا
پیاس کا صدمہ سہا
ماں نے کہا شکرِ خدا ہوئے فدا
عون ومحمد میرے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.