Aun o mohamed
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Dilawar Hasan
زینب نے کہا نورِ نظر عون و محمد
تم کر گئے دنیا سے سفر عون و محمد
تم لوگ بھی ماموں پہ فدا ہو گئے رن میں
آئی ہے یہ مقتل سے خبر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
دیدار کی حسرت میں مسلسل میری آنکھیں
ڈھونڈیں گی تمہیں شام و سحر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
یہ سوچنا ماں بیٹھی ہے نزدیک تمہارے
آجائے میری یاد اگر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
تم یہ نہ سمجھنا میں تمہیں بھول گئی ہوں
ہے دل پہ جدائی کا اثر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
یہ سوچ کے کب کھیلتے آجاؤ میرے پاس
دروازے پہ رہتی ہے نظر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
پھر تم پہ نئے ظلم کی یلغار نہ ہو جائے
ہر وقت لگا رہتا ہے ڈر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
جس وقت مدینے میں قدم رکھوں گی جا کر
ویران نظر آئے گا گھر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
جس روزسے کھویا ہے تمہیں کربوبلا میں
دامن میرا اشکوں سے ہے تر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
محسوس یہ ہوتا ہے مجھے اے میرا بیٹا
تم لوٹ کے آ جاؤ گے گھر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
جس وقت چلی جاتی ہوں حجرے میں تمہارے
تکلیف سے اٹھتا نہیں سر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
عشرت ہے ابھی تک یہی زینب کی صدائیں
آجاؤ کے پھٹتا ہے جگر عون و محمد
زینب نے کہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.