Aap ki qasam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
سر کو جھکائے کہتے ہیں زینب کے یہ پسر
آپ کی قسم اماں آپ کی قسم
شرمندہ ہونے دینگے نہ ہم تم کو عمر بھر
آپ کی قسم اماں آپ کی قسم
اے عون و محمد اے عون و محمد
اے عون و محمد اے عون و محمد
آپ کی قسم اماں آپ کی قسم
پہلے تمہارے لاڈلے مقتل کو جائینگے
نصرت میں شاہ دین کی ہم سر کٹائیں گے
ہم دونوں کے بھی دشت میں پاؤ گی تم یہ سر
آپ کی قسم۔۔۔
اماں ہم اپنے ماموں پہ قربان جائینگے
وعدہ ہے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے
ہاتھوں کو رکھ کے ہاتھوں پہ کہتے تھے یہ پسر
آپ کی قسم۔۔۔
خیبر کی یاد پھر سے دلاؤں لعینوں کو
نانا کی شان جنگ دکھاؤں لعینوں کو
بھاگیں گے اعداء دشت سے پھر پیٹ پھیر کر
آپ کی قسم۔۔۔
رکھیں گے تیرے شیر کی عزت ابھی یہاں
پہنیں گے دونوں تاج شہادت ابھی یہاں
اپنے لہو میں دونوں نہائیں گے تر بہ تر
آپ کی قسم۔۔۔
دم کر دیں پڑھ کے ناد علی رخصتی کے وقت
جانے لگے قضا کے لئے زندگی کے وقت
وعدہ کیا جو ماں سے تو آیا یہ ہونٹوں پر
آپ کی قسم۔۔۔
کوثر کے جام نانا پلائیں گے خلد میں
سینے سے ہم کو دادا لگائیں گے خلد میں
لیں گے ہم ان سے داد شجاعت بھی عرش پر
آپ کی قسم۔۔۔
اماں دعا کرو کہ پسر کامیاب ہو
کربوبلا میں نور نظر کامیاب ہو
جھکنے نہ دیں گے تیرا کبھی شرم سے یہ سر
آپ کی قسم۔۔۔
دشمن کے سر کاٹ کے لاؤ تو خوش ہوں میں
کربوبلا میں تیغ چلاؤ تو خوش ہوں میں
تاکید ماں نے کی تھی تو نکلے یہ بول کر
آپ کی قسم۔۔۔
عامر و شمس دیکھو یہ تاریخ نے لکھا
ماں کی لحد پہ جا کے یہ زینب نے پھر کہا
اپنے جگر کے ٹکڑوں کو روئی نہ عمر بھر
آپ کی قسم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.