Zuljana hai kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہے کہاں بھائی میرا اے ذوالجناح
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
زین خالی اور رکابوں سے ٹپکتا ہے لہو
تجھ سے آتی ہے غریب کربلا کے خوں کی بو
کیا سکینہ کی یتیمی کی خبر لایا ہے تو
خون ہے ماتھے پہ یہ کس کا ملا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
حال آقا کی مصیبت کا سنا دے ذوالجناح
اک بہن کو اسکے بھائی سے ملادے ذوالجناح
راہ مقتل بنت زہرا کو دکھا دے ذوالجناح
ڈھونڈنے جائے کہاں شہ کو بھلا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
وا حسینا کی صدائیں ہیں فضا میں کس لئے
سرخ آندھی چل رہی ہے کربلا میں کس لئے
بج رہے ہیں شادیانے اشقیاء میں کس لئے
شامیوں میں شور ہے کیسا بتا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
دل بہت بیتاب تھا آیا ہے جب سے نامہ بر
یاد صغرا آگئی کیا نوجواں کی لاش پر
لڑتے لڑتے پڑ گئی کیا زخمی سینے پر نظر
لاش پر اکبر کی کیا غش آگیا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
چین کیسے بھائی کے بن گھر میں پائے گی بہن
تیروں نیزوں برچھیوں کے زخم کھائے گی بہن
اپنے بھائی کو اٹھا کر رن سے لائے گی بہن
یہ بتا تشنہ دہن کس جا گرا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
لوٹ کر وہ گھر نہ آیا آج مقتل جو گیا
فاطمہ کا چاند بھی کیا نینوا میں کھو گیا
شام سے پہلے تکلم کیوں اندھیرا ہو گیا
کیا دیا قبر نبی کا بجھ گیا
ذوالجناح ذوالجناح ذوالجناح
ہے کہاں بھائی...
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.