Mai noke sina pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Raza Abbas Zaidi
جب مدینے میں پائے کر ب و بلا
دستِ قدرت کا سوارا ہوا مہظر اُترا
غور سے زینب و شبیر نے اُس کو دیکھا
اُس میں لکھا تھا کے کیا ہو گا پاسائے قتل جفا
امتحان بانٹ لیئے بھائی بہن نے مل کر
دے گا سر کون فدا کون کرے گا چادر
میں نوکِ سِناں پہ چلائوں گا بہن
چلنا ہے تمہیں بازاروں میں
پامال بدن ہو گا میرا
جانا ہے تمہیں بازاروں میں
میں نوکِ سناں ۔۔۔
آغازِ سفر انجامِ سفر
ہے سخت بہت میں نے مانا
مجھے یاد ہے اب تک اے زینب
نانا سے کیا تھا جو وعدہ
میں تیرا دین بچائوں گا
قربان کروں گا سر اپنا
قربان ردا تم کر دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
لو سر سے کفن باندھا میں نے
پردیس مقدر جان لیا
ہے دور ابھی منزل لیکن
گھر کربوبلا کو مان لیا
بہنا ہے جہاں پر خوں میرا
اس دھرتی کو پہچان لیا
تم میرا ساتھ نبھادینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
تم بھی ہو شریکِ کار میری
غازی کی طرح اکبر کی طرح
اک جنگ تمہیں بھی لڑنی ہے
بے تیغ علی اصغر کی طرح
سر عون و محمد کے ہونگے
تر خون میں میرے سر کی طرح
تم عزمِ علی دکھلا دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
عباس کا ماتم کرنا ہے
قاسم کی لاش اٹھانا ہے
مقتل سے شہیدوں کے لاشے
خیموں میں اکیلے لانا ہے
مقتل کی طرف جاکر ہم کو
واپس تو نہیں پھر آنا ہے
عابد کو زرا سمجھا دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
جب اہلِ حرم قیدی بن کر
پابندِ رسن ہمراہ تیرے
جانے جو لگے بریدئہ تر
اور قافلہ مقتل سے گزرے
کوشش کرنا اُس عالم میں
ہم کو نہ سکینہ دیکھ سکے
تم اُس کا دھیان بٹا دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
جس نوکِ سناں پر سر ہو میرا
جب دیکھو سناں وہ رُک گئی ہے
اُس وقت سمجھ لینا زینب
ناقے سے سکینہ گر گئی ہے
جب دیکھنا عابد کی جانب
بدکار نظر کوئی اُٹھ گئی ہے
خطبوں کی تیغ چلا دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
بازاروں میں درباروں میں
زنداں کی اندھیری راتوں میں
روے جو میری بچی زینب
منہ اپنا چھپاے ہاتھوں میں
سمجھانا اسے بہلانا اسے
گھر یاد دلانا باتوں میں
صغرا کی یاد دلا دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
ریحان و رضا کیا منظر تھا
جس وقت کنیزی میں مانگا
دربار میں اُس شہزادی کو
ہاں نام سکینہ تھا جس کا
اُس تازہ ستم پر عابد اور
زینب کا بدن بھی کانپ گیا
یہ بات نہ تم دوہرا دینا
میں نوکِ سناں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.