Yeh dono kate haath
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
یہ کہکے گرے خاک پہ میدان میں سرور
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوے ہیں
اللّٰہ کرے خیر سے ہو میرا برادر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو پہچانے ہوے ہیں
بازو یہ میرے قوت بازو کے ہیں بازو
دیکھا ہے انہیں جب سے نہیں رکتے ہیں آنسوں
وہ درد کمر میں ہے کہ دل پر نہیں قابو
ان ہاتھوں سے آتی ہے میرے بھائی کی خوشبو
جلتی ہُوئی ریتی سے اٹھا لو انہیں دلبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
ہوتا ہے قیامت سے بڑا بھائی کا غم بھی
اس پر یہ ستم ہاتھ برادر کے قلم بھی
ڈھونڈوں زرا اکبر کے مدد کرتے ہیں ہم بھی
لاشہ بھی یہی ہوگا کہیں مشک و الم بھی
بابا کی کمر ٹوٹ گیء دشت میں اکبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
تڑپایا بہت بھای کو تاخیر نے میری
کچھ بھی نہ کیا دشت میں تقدیر نے میری
غربت میں کمر توڑ دی تقدیر نے میری
خیمے میں بڑے ناز سے ہمشیر نے میری
تعویذ دعا کا ابھی باندھا انہیں پر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
ارمان میرے بھائی کے ٹکڑوں میں بٹے ہے
مر کر بھی میرے بھائی کے جزبے نہ گھٹے ہیں
یہ دونوں کٹے ہاتھ جو زخموں سے اٹے ہیں
اک سوکھی ہوی مشک کے بھرنے میں کٹے ہیں
ان ہاتھوں سے لپٹا ہے سکینہ کا مقدر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
یہ ہاتھ ہے سقای کے منصب کا بھروسہ
بابا کی دعاؤں کا یقیں سب کا بھروسہ
امید سکینہ کی تو زینب کا بھروسہ
ان ہاتھوں سے وابستہ ہے ہم سب کا بھروسہ
دیکھو تو زرا غور سے ہمشکل پیمبر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
ہمشکل نبی دشت میں بابا کی خبر لو
غش کھا کے نہ گر جاے کہیں گود میں بھر لو
آنکھوں سے ٹپکنے لگا اب خونِ جگر لو
ٹہرو زرا ان ہاتھوں کی پہچان تو کر لو
دل غم سے نہ پھٹ جاے کہیں سینے کے اندر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
عمو کا الم دیکھ کے کہتی تھی سکینہ
کچھ دیر کی ہے پیاس یہ گرمی یہ پسینہ
کچھ دور تھے خیمے سے ابھی شاہ مدینہ
دو ہاتھ کو لپٹاے تھا شبیر کا سینہ
زینب نے جو دیکھا تو کہا پھینک کے چادر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
اختر ہے پھریرے سے عیاں خون کی لالی
کہرام ہے عامر کے الم آیا ہے خالی
پیاسوں کی ہر امید ہے اب ٹوٹنے والی
دو ہاتھ ہیں ہاتھوں میں لیےء سید عالی
ہر بی بی سے کہتی ہے سکینہ یہ تڑپ کر
یہ دونوں کٹے ہاتھ تو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.