Ye bole hazrate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Afzal Mirza
یہ بولے حضرت عباس آ کے سرور سے
کہ صبر ہو نہیں سکتا ہے اب اس احکار سے
ہے بچے تشنہ دہانی سے جاں بلب مولا
صدائے العطش آتی ہے خیموں کے دور سے
جو اذن جنگ نہیں لانے دیجیےء پانی
کہ میری پیاری سکینہ نہ آب کو ترسے
یہ سن کے حضرتِ شبیر نے جھکایا سر
سمجھ لی بھای کی مرضی سکوت سرور سے
اٹھا کے مشک و الم اور لے کے اک نیزہ
چلا دلیر رضا پاتے ہی برادر سے
بھاگا کے فوج ستم اور بھر کے نہر سے مشک
سوے قیام پھر لڑتے فوج اکفار سے
تھی مشک دوش پر اور دست راست میں نیزہ
جو اک لعیں نے کیا اس پہ وار خنجر سے
سنبھالا مشک و الم باے ہاتھ سے لیکن
تمام فوج کی تھی جنگ اک دلاور سے
بلآخر اس پہ بھی تلوار اک شقی کی پڑی
لہو کا بہہ گیا دریا تن مطاہر سے
مگر تھی کوشش عباس پانی بچ جاے
کہ سرخ رو ہوں پلا کر میں بنت سرور سے
دبا کے دانتوں میں تسما بڑھے تھے آپ ابھی
کہ آ کے تیر پڑا لشکر ستمگر سے
ادھر تو مشک چھدی دھار نکلی پانی کی
اک آہ سرد ادھر نکلی قلب مضطر سے
کچھ اور آگے بڑھے تھے کہ سر پہ گرز پڑا
خطاب کر کے کہا تب جری نے سرور سے
کہ جاں اپنی فدا کی غلام نے مولا
دعا ہے سیر ہوں اب دیدے روح انور سے
صدا یہ سن کے کمر تھام کے چلے حضرت
یہ کہتے جاتے تھے رو رو کے شاہ اکبر سے
کدھر سے آی ندا جلد لے چلو بیٹا
کہ مرتے وقت گلے مل لو میں برادر سے
غرض کے پہنچے تو غلطاں تھے خون میں عباس
نہ دیکھی جاتی تھی حالت جری کی سرور سے
اٹھا کے سر رکھا زانو پہ اور رو کے کہا
اگر ہو کوئی تمنا کہو برادر سے
کہا یہ حضرت عباس نے کہ اے آقا
تھا دل میں شوق زیارت مگر مقدر سے
اک آنکھ تیر سے زخمی ہے اور دوسری پر
جمع ہے خوں نکل کر شگافتہ سر سے
عبا کا دامن اٹھا کر وہ خوں شہ دیں نے
چھڑایا دشت میں رو رو کہ دست اطہر سے
رخ حسین کو حسرت سے دیکھ کر اک بار
قریب اپنے بلا کر کہا یہ اکبر سے
مجھے یقیں ہے پس قتل فوج کوفہ شام
کریں گی بے ادبی جسم شاہ صفدر سے
سپرد کر کے میری لاش ابنِ سعد کو تم
میری طرف سے یہ کہہ دینا بانیء شر سے
عوض حسین کے پامال کر دے لاش میری
کہ روز حشر خجالت نہ ہو پیمبر سے
خطاب شہ سے کیا پھر کے میرے لاشے کو
حضور اٹھاے نہ لللہ اس جگہ پر سے
کیا تھا وعدہ سکینہ سے پانی لانے کا
ہوں شرمسار میں آقا کی پیاری دختر سے
یہ کہتے کہتے سدھارے سوے جناں عباس
حسین روے لپٹ کر تن برادر سے
دعا کرو بس اب اے فکر تم کے اے عباس
قریب قبر ملے روضہء منور سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.